The news is by your side.

Advertisement

‘ڈیل نہ ہونے پر نوازشریف اور مریم نواز تنقید کررہے ہیں’

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سب کومعلوم ہےن لیگ نےریلیف لینے کیلئے کتنازورلگایاہے، ڈیل نہیں ہوسکی اس لیےنوازشریف اورمریم نوازتنقیدکررہی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘آف دی ریکارڈ’ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نےواضح کہا ملاقاتیں نوازشریف مریم سےمتعلق تھیں، ملاقاتوں میں نوازشریف اورمریم نوازکیلئے ریلیف مانگا جا رہا تھا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ یہ بات100فیصددرست ہےکہ ملاقات سیاسی طورپرتھی اور ڈی جی آئی ایس پی آرنےواضح کر دیا دونوں ملاقاتیں خصوصی تھیں، محمدزبیرکی طرح اورلوگوں کےبھی تعلقات ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی نوازشریف نےٹی وی پرکہاکسی سےڈکٹیشن نہیں لیں گے اور اگلے ہی دن اسمبلیاں توڑ دیں، ایسےہی نوازشریف لڈیاں ڈالتےہوئےبیرون ملک چلےگئےتھے، الیکشن کابائیکاٹ کراکرخودنوازشریف الیکشن لڑگئےتھے۔

فوادچوہدری نے کہا کہ اس وقت مریم نوازکےقریب ترین لوگوں میں محمدزبیرشامل ہیں، نوازشریف کی ناراضی ہی یہ ہےکہ فوج ہماراساتھ کیوں نہیں دیتی آج فوج کہہ دےساتھ دیگی تونوازشریف کل کھڑےہوجائیں گے نوازشریف ہمیشہ اسی طرح اقتدارمیں آئےہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں