سابق وزیراعظم و ن لیگ کے قائد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز خصوصی طیارے کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن اور یورپ کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
وہ رات گئے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے جس کے بعد اپنی رہائش گاہ جاتی امرا چلے گئے۔
نواز شریف گزشتہ ماہ 26 اکتوبر کو لندن روانہ ہوئے تھے۔ انہوں نے اس دوران لندن، امریکا اور یورپ کا دورہ کیا جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب رواں ماہ 7 نومبر کو جنیوا روانہ ہوئی تھیں۔
مریم نواز نے جنیوا میں گلے کی تکلیف اور پیرا تھائیرائیڈ مرض کا طبی معائنہ کرایا۔ وہ جنیوا میں کچھ دن قیام کے بعد لندن گئی تھیں۔
لندن سے پاکستان واپسی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ 24 نومبر کو احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنے کی کوشش ہے۔