اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

‘نواز شریف اور بانی ایم کیوایم کی صورتحال ایک جیسی ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف اورقائدایم کیوایم لندن کی صورتحال ایک جیسی ہی ہے، نوازشریف اب توتصویر میں ٹھیک نظرآرہےہیں،واپس آجاناچاہیے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ میڈیا نےبتایا نوازشریف رات تک باہرنہ گئےتوجان کوخطرہ ہے، نوازشریف سےمتعلق جعلی رپورٹیں دےکربےوقوف بنایاگیا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف سے متعلق مصدق ملک اور مریم اورنگزیب نےجذباتی تقاریر کیں، ایسےہی جذباتی تقرریں کرکےنوازشریف کوچھڑا کر لےگئے، نوازشریف اورقائدایم کیوایم لندن کی صورتحال ایک جیسی ہی ہے، نوازشریف اب توتصویر میں ٹھیک نظرآرہےہیں،واپس آجاناچاہیے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر نے کہا کہ کورونا سے متعلق جون میں کورونا کیسز میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیاگیاتھا، کورونا سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، روزانہ کی بنیاد پر این سی او سی کی میٹنگ ہوتی ہے اور کورونا صورتحال سے متعلق روزانہ کی بنیاد پرفیصلے کئے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہرڈامیونٹی اپنا کوئی وجودنہیں رکھتی یہ ایک خیالی تصورہے، پاکستان میں کو رونا کے حوالے سے ہرڈامیونٹی پرکوئی تحقیق نہیں ہوئی، بھارت میں کرفیوکےباعث کیسزکیوں بڑھے؟کرفیوہٹاناپڑا، اگر آج ملک میں کرفیو لگادیں تون لیگ والےپھربھی تنقیدہی کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں