منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف اور آرمی چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ جس میں علاقائی  اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن اقوام متحدہ کے اجلاس میں خطاب سے قبل وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف اور آرمی چیف آف اسٹاف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر کے اڑی سیکٹر پر واقع بھارتی ہیڈ کوارٹر پر مسلح افراد کے حملے کے بعد کی صورتحال اور  انڈیا کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پڑھیں:    بھارت میں سیاسی پناہ کیلئے براہمداغ بگٹی نے درخواست جمع کرادی

ٹیلی فونک رابطے میں آرمی چیف نے علاقائی صورتحال اور پڑوسی ملک کے الزامات اور پاک فوج کی جانب کیے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا اور پاکستان کی جانب سے اپنائے گئے مؤقف پر وزیر اعظم کو اعتماد میں لیا تاہم براہمداغ بگٹی کی بھارت میں سیاسی پناہ کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

ٹیلی فونک رابطے میں دونوں شخصیات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اپنے ملک کی سرزمین دہشت گردی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیتا تاہم  متفقہ پر یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اگر بھارت کے پاس اڑی سیکٹر پر ہونے والی دہشت گردی کے حوالے سے ٹھوس شواہد موجود ہیں تو وہ پیش کرے، پاکستان شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کرے گا۔

ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے آرمی چیف سے کہا کہ ’’اگر بھارت کے پاس ثبوت نہیں تو اُس کو بلا جواز الزامات سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ اس عمل سے دونوں ممالک کے تعلقات خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں