بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

جلد سندھ کا دورہ کروں گا، نوازشریف کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سابق وزیر اعظم نواز شریف نے جلد سندھ کا دورہ کرنے کا اعلان کردیا اور کہا کہ سندھ کے عوام سے بے پنا ہ محبت ہے، جب بھی سندھ گئے وہاں کےعوام نے بہت پیار اور احترام دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے سدمحمدخان جونیجو سے رائیونڈ میں ملاقات کی ، ملاقات میں اسد محمد خان جونیجو نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو سندھ کے دورے کی دعوت دی ،جیسے نواز شریف نے قبول کرلیا۔

نواز شریف نے کہا کہ جلد سندھ کا دورہ کروں گا سندھ کے عوام سے بے پنا ہ محبت کرتے ہیں، جب بھی سندھ گئے وہاں کےعوام نے بہت پیار اور احترام دیا۔

سابق وزیراعظم نے کہا سندھ صوفیوں اور قلندروں کی سر زمین ہے، سندھ پاکستان کی دیگر اکائیوں کی طرح بہت عزیز ہے۔

اس موقع پر اسد جونیجو نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ پاکستان کا استحکام ، ن لیگ کے استحکام سے وابستہ ہے۔

نواز شریف نے اسد جونیجو کی ن لیگ میں شمولیت کو خوش آئندقرار دیا۔

اس سے قبل نوازشریف کی زیر صدارت رائیونڈ میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پرویز رشید،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، پرویز ملک اور سعد رفیق شریک ہوئے، اجلاس میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں