جدہ : پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں، وہ 21 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف وطن واپس آنے کیلئے لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔
نوازشریف سعودی عرب میں قیام کے بعد دبئی جائیں گے، وہاں سے اکیس اکتوبر کو خصوصی طیارے میں دبئی سے پاکستان کےلیے اڑان بھریں گے اور چار سال بعد پاکستان پہنچیں گے۔
نوازشریف کو ایون فیلڈ سے کارکنوں نے رخصت کیا اور ہیتھرو ایئرپورٹ پاکستانی ہائی کمشنرڈاکٹر فیصل ائیرپورٹ پر رخصت کرنے آئے، نگران حکومت میں پاکستانی ہائی کمشنر کی سزا یافتہ نواز شریف سے ملاقات پر سوال اٹھ گئے ہیں۔
واضح رہے نواز شریف دو ہزار انیس میں جیل سے علاج کا کہہ کرلندن گئے تھے۔