اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

نااہل وزیراعظم نوازشریف کے ٹھاٹ باٹ کم نہ ہوئے، شاہی انداز میں احتساب عدالت آمد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نااہل وزیراعظم نوازشریف اوران کے خاندان کی پیشی پر سیکیورٹی کے نام پر شاہی پروٹوکول دینے کا سلسلہ تنقید کے باوجود کم نہ ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق نااہل وزیراعظم نوازشریف کےٹھاٹ باٹ کم نہ ہوئے، پرُ فضاء مقام مری میں رات گزرنے کے بعد نوازشریف ،مریم نوازاور کیپٹن ریٹا ئرڈ صفدر نکلے تو سڑکیں بند کردی گئیں۔

پنجاب ہاوس پہنچنے کے بعد آٹھ بج کر تیس منٹ پرشاہی قافلہ پوری شان وشوکت سے نیب عدالت روانہ ہوا، قافلہ عدالت پہنچا تو گاڑدز اور کارکنان نے گھیرلیا نوازشریف نے ہاتھ ہلا کرکارکنان کے نعروں کاجواب دیا۔

عدالت کے احاطے میں گاڑی پہنچی تو آصف کرمانی ،مریم اورنگزیب ،طلال چوہدری سمیت دیگررہنما ملزمان کا استقبال کرنے کے لئے”الرٹ "تھے۔

ایک صحافی نے نوازشریف سے مری کے موسم کا احوال پوچھا تو جواب کیپٹن صفدرنے دیا۔


مزید پڑھیں : نااہل وزیراعظم کی تیس گاڑیوں کے شاہانہ پروٹوکو ل میں نیب کورٹ آمد


پیشی کے بعد ملزمان عدالت سے باہر آئے تو کارکنان کی بڑی تعداد نے گھیر لیا اور خوب زور شورسے نعرے بازی کی جبکہ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ نااہلی کےباوجودپروٹوکول غیرقانونی و غیرآئینی ہے۔

گذشتہ پیشی پر بھی نااہل نوازشریف کے لاؤلشکرمیں کمی نہ تھی، گاڑیوں کا قافلہ پنجاب ہاؤس سے شاہانہ اندازسے نکلا اور قافلے میں ایک یا دو نہیں پوری 30 گاڑیاں ان کے آگے پیچھے تھیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں