لاہوتر : مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر ایاز صادق کا کہنا ہے کہ ہم نوازشریف کواگلا وزیراعظم دیکھ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر ایاز صادق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کواگلا وزیراعظم دیکھ رہےہیں، نوازشریف نے اپنی تقریر میں کہا تھا سب کو ساتھ ملکر چلنا ہوگا۔
ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کے حوالے سے ایازصادق کا کہنا تھا کہ سیاسی اتحاد تو ہوتے رہتے ہیں، آج ایم کیو ایم کا وفد ملنے آیا ہےاورلوگ بھی ملنا چاہ رہے ہیں، ہم لوگ اکھٹے ہونگے، کب اور کیسے ہونگے، یہ وقت بتائے گا۔
ن لیگی رہنما نے بتایا کہ ابھی کسی کے سامنے کوئی شرائط نہیں رکھ رہے ہیں، دیگر سیاسی جماعتوں سے اتحاد انتخابات کے بعد بنے گا۔
ایاز صادق نے کہا کہ میرا ہر ایک کے ساتھ رابطہ ہوتا رہتا ہے اور تعلقات بھی ہیں اور ہماری سوچ پاکستان کو مشکلات سے نکالنا ہے۔