اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

نواز شریف نے مریم کو اہم ٹاسک سونپ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت دبئی میں اجلاس ہوا جس میں انہوں نے پارٹی اور انتخابی امور سے متعلق مریم نواز کو ٹاسک سونپ دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف جو ایک ہفتے سے دبئی میں مقیم ہیں اور وہاں انہوں نے سابق صدر زرداری سے ملاقات کے علاوہ پارٹی قائدین سے ملاقات کرکے مستقبل کی سیاسی حکمت عملی طے کی ہے۔

نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں سیاسی اور قانونی امور پر مشاورت کی گئی ہے جس میں انہوں نے اپنی صاحبزادی مریم نواز کو پارٹی اور انتخابی امور سے متعلق ٹاسک سونپ دیا ہے جب کہ عام انتخابات کے لیے منشور کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت دی ہے۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں مسلم لیگ ن نے رواں ماہ انتخابی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس مہم کے دوران ملک بھر میں جلسے منعقد کیے جائیں گے اور اس حوالے سے بھی نواز شریف نے پارٹی کی سینیئر لیڈر شپ کو ہدایت جاری کی ہیں اور کہا ہے کہ الیکشن کیلیے پارٹی کا بیانیہ نوجوانوں کو مد نظررکھ کر بنایا جائے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے انتخابی مہم کے بیانیے میں نوجوانوں کے لیے آسان قرضے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا لائحہ عمل شامل ہوگا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں