ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

نوازشریف کی ضمانت پر رہائی: سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے نوازشریف کی سزا معطلی پر تحریری فیصلہ جاری کردیا، فیصلے کے مطابق سابق وزیر اعظم کو چھ ہفتے کیلئے ضمانت پر رہا کیا گیا ہے، نواز شریف ملک سے باہر بھی نہیں جا سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے العزیزیہ ریفرنس میں گرفتار سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبی حوالے سے ضمانت کی درخواست پر صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ نوازشریف کی ضمانت چھ ہفتے کیلئے منظور کی جاتی ہے، چھ ہفتے بعد ضمانت ازخود منسوخ ہوجائے گی۔

اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے نوازشریف کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی ہے، چھ ہفتے بعد نواز شریف نے خود کو قانون کے حوالے نہ کیا تو انہیں گرفتار کیا جائے گا، ضمانت میں توسیع کی درخواست کے ساتھ سرنڈر کرنا قابل قبول نہیں ہوگا۔

تحریری فیصلہ کے مطابق نواز شریف کی ضمانت کیلئے چار شرائط عائد کی گئی ہیں، وہ دوران ضمانت ملک بھر میں کہیں سے بھی علاج کراسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: نوازشریف کی درخواست ضمانت 6 ہفتے کے لیے منظور، سزا معطل

دوران ضمانت اپیل خارج ہوئی تو گرفتاری کا فیصلہ عدالت کرے گی، علاج کے لئے مختصر مدت کیلئے ضمانت کی استدعا مناسب ہے، چار صفحات پرمشتمل فیصلہ چیف جسٹس آ صف سعیدکھوسہ نے تحریر کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں