جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

لیگی قیادت کے رویے سے لگتا ہے نواز شریف وطن واپس نہیں آئیں گے، شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ن لیگی قیادت نواز شریف کی صحت کو سیاسی مسئلہ نہ بنائے، ان کی صحت کے لیے دعا گو ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نواز شریف کی صحت کو سیاسی مسئلہ نہیں بنانا چاہئے، وہ ایک کیس میں سزا یافتہ ہیں، کسی سزا یافتہ شخصیت کی بیرون ملک جانے کی مثال نہیں ملتی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ جائزہ لینے کے بعد کابینہ نے انہیں بیرون ملک جانے کی تجویز دی ہے، رویے سے لگتا ہے کہ وہ وطن واپس نہیں آئیں گے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: نوازشریف کو4ہفتےکیلئےبیرون ملک جانے کی مشروط اجازت

انہوں نے کہا کہ نواز شریف صاحب ثروت آدمی ہیں، قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے کر باہر جانے کی اجازت کا فیصلہ کیا گیا، حکومتی فیصلہ قبول نہیں تو عدالت جائیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو علاج کے غرض سے4ہفتےکیلئےبیرون ملک جانےکی مشروط اجازت دے دی ہے۔

کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے سربراہ فروغ نسیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوازشریف کو4 ہفتےکےلیے بیرون ملک جانے کی ون ٹائم اجازت ہوگی جب کہ نوازشریف یا شہبازشریف7ارب روپےکے سیکیورٹی بانڈزجمع کرائیں گے۔

فروغ نسیم نے واضح کہا تھا کہ ہم بیل بانڈز نہیں انڈیمنٹی بانڈ مانگ رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں