پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

نوازشریف معاملے کے طوفان کو عمران خان نے ہی کنٹرول کرنا ہے، چوہدری شجاعت حسین

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکمران مہنگائی اور بے روزگاری پر خصوصی توجہ دیں، نوازشریف کے معاملے پر طوفان کو عمران خان نے کنٹرول کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت نے وزیراعظم کو مشورہ دیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے معاملے پر ایک طوفان کھڑا ہوگیا ہے۔

اس طوفان کو عمران خان نے ہی کنٹرول کرنا ہے، زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، لاہور سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اللہ نے ایک موقع دیا ہے۔

- Advertisement -

وزیر اعظم ایسے لوگوں کی بات نہ سنیں جو ان کا نقصان کریں، اور اپنے ماتھے پر کلنک کا وہ داغ نہ لگنے دیں جس کو دھویا نہ جاسکے۔

سربراہ مسلم لیگ ق کا مزید کہنا تھا کہ صاحبِ اقتدار کو چاہیے کہ وہ عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئےمہنگائی اور بے روزگاری پرتوجہ دے۔

مزید پڑھیں: نوازشریف کو4ہفتےکیلئےبیرون ملک جانے کی مشروط اجازت

واضح رہے کہ حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو علاج کے غرض سے4ہفتےکیلئے بیرون ملک جانےکی مشروط اجازت دے دی ہے، ذیلی کمیٹی نے کابینہ کے فیصلے پر قائم رہتے ہوئے نوازشریف کو بیرون ملک جانے کے لیے عائد کردہ شرائط کو برقرار رکھا ہے۔

کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے سربراہ فروغ نسیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو4 ہفتےکےلیے بیرون ملک جانے کی ون ٹائم اجازت ہوگی جب کہ نوازشریف یا شہبازشریف7ارب روپےکے سیکیورٹی بانڈزجمع کرائیں گے۔ فروغ نسیم نے واضح یا کہ ہم بیل بانڈز نہیں انڈیمنٹی بانڈ مانگ رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں