اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف کے زیر صدارت اجلاس میں عوامی رابطہ مہم کوتیزاورمؤثربنانے اور ملک بھر میں جلسوں کا فیصلہ کیا گیا ہے، جلسوں سے نواز شریف کے ساتھ شہباز شریف، مریم نواز بھی خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق نااہل نواز شریف کی زیرصدارت عباس آفریدی کے فارم ہاؤس پر راولپنڈی ڈویژن کے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان،مریم نواز،پرویزرشید اور دیگر رہنم شریک ہوئے جبکہ ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور سینیٹرز بھی موجود تھے۔
اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی اور عوامی رابطہ مہم کو تیز اور مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں13مئی کوگوجرخان سمیت ملک بھر میں جلسے منعقدکرنے کا فیصلہ کیا گیا ، ملک بھر میں جلسے جلسوں کا پلان ترتیب دیدیاگیا، جلسوں سے نوازشریف، شہباز شریف اور مریم نواز بھی خطاب کریں گے۔
یاد رہے دو روز قبل سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ایساکچھ نہیں ہونےدوں گاجوقوم کےمفادکےخلاف ہو، جس طرح کیسز بنائے گئے تاریخ میں کسی کیخلاف نہیں بنے، اللہ ہمیں تمام الزامات سے سرخرو کرتا جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سب اس بات پرمتفق ہیں عدلیہ میں ریفارمز ہونی چاہئیں، عدلیہ ہماراکس طرح خیال رکھ رہی ہے8ماہ سےسب کےسامنےہے، علم تھا نیب مارشل لا کا قانون ہے لیکن غلطی ہوئی ختم نہیں کرسکے، لندن فلیٹس ہم نے قومی خزانے سے نہیں خریدے، ہم نے کرپشن سے مال بناکر اثاثے بنائے تو الزام ثابت کریں۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ زبان بندی نہیں کی جاسکتی ، ایسےمعاملہ نہیں چلےگا، جواب صرف نوازشریف کی طرف سےنہیں عوام کی طرف سےآئیگا، کسی فریادیانوٹس کےبغیرآپ کیسے جاسکتےہیں۔