اشتہار

فیض آباد آپریشن: نوازشریف کا وزیرداخلہ کی کارکردگی پرعدم اطمینان کا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نا اہل سابق وزیراعظم نوازشریف نے مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس میں وزیر داخلہ احسن اقبال کی کارکردگی پرعدم اطمینان کا اظہارکیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی زیرصدارت پنجاب ہاؤس میں مسلم لیگ ن کا غیر رسمی مشاورتی اجلاس جاری ہے۔

اجلاس میں وزیرداخلہ احسن اقبال، خواجہ آصف، طارق فضل چوہدری، دانیال عزیز، آصف کرمانی، پرویزرشید، مائزہ حمید اور مصدق ملک بھی شریک ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرداخلہ احسن اقبال کی فیض آباد دھرنا اور مذکراتی عمل پرنواز شریف کو بریفنگ دی گئی اور اجلاس میں سابق وزیرقانون زاہد حامد کےاستعفےسے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق نوازشریف نے وزیرداخلہ احسن اقبال کی کارکردگی پرعدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے کو درست انداز میں ہینڈل نہیں کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران وزیر داخلہ کی وضاحتیں بھی کام نہ آئیں، سابق وزیراعظم نوازشریف صورت حال سے مطمئن نظر نہ آئے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں نے وزیرقانون کے استعفے کے فیصلے پراظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ استعفے سے حکومت کمزور ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے پارلیمانی جماعتوں کے کردارکو مایوس کن قرار دیا، پارلیمانی جماعتوں کےتعاون نہ کرنے پروزارت کی قربانی دینا پڑی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے کہا کہ جو قانون سازی ہوئی متفقہ اورپارلیمانی جماعتوں کی مشاورت سے ہوئی، مشکل پڑنے پر تمام پارلیمانی جماعتوں نے سیاست چمکائی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں احتساب عدالت میں پیشی اور آئندہ کی سیاسی وقانونی حکمت پرغور کیا گیا اور نواز شریف کی لندن روانگی سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔

نوازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کے اجلاس میں حلقہ بندی آئینی ترمیم بل اورسیاسی حکمت عملی پربھی مشاورت کی گئی۔


شریف خاندان کےخلاف ریفرنسزکی سماعت4 دسمبر تک ملتوی


واضح رہے کہ شریف خاندان کے خلاف احتساب عدالت میں نیب کی جانب سے دائرریفرنسز کی سماعت 4 دسمبر تک ملتوی ہوگئی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں