پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

نواز شریف کا عمران خان کی میڈیکل رپورٹ پر تبصرے سے گریز

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان کی میڈیکل رپورٹ پر تبصرے سے گریز کیا۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے نہال ہاشمی اورمکیش کمار کی ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر صحافیوں نے نواز شریف سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی میڈیکل رپورٹ پر سوالات کئے تاہم نواز شریف نے عمران خان کی میڈیکل رپورٹ پر تبصرے سے گریز کیا۔

گذشتہ روز وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی میڈیکل رپورٹ پبلک کی تھی ، جس میں اہم انکشافات سامنے آئے تھے۔

وزیر صحت نے بتایا تھا کہ میڈیکل رپورٹ میں لکھا ہے کہ عمران خان کے دماغی توازن پر سوالیہ نشان ہے، میڈیکل رپورٹ کے مطابق ان کی دماغی حالت ہی ٹھیک نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یورین رپورٹ کے مطابق عمران خان منشیات کا استعمال کرتے رہے، رپورٹ میں منشیات کے استعمال کی تصدیق ہوئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں