بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

تم ایک نہیں جیل میں 2 اے سی لگوالو، مجھے کوئی اعتراض نہیں، نواز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

مری : صدر ن لیگ کے نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہمیں طعنہ دینےوالوں نےجمہوریت کو تباہ کیا، تم ایک نہیں جیل میں دو اے سی لگوا لو، مجھے کوئی اعتراض نہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر ن لیگ نواز شریف نے سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی ارکان سے گفتگو ہوئے کہا کہ جنگلا بس کہنے والے جنگلا بس بنا کر اربوں روپے کھاگئے، قوم کوموازنہ کرناچاہیےکس نےملک کی خدمت کی اورکس نے اجاڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ پرویزمشرف دنیا سے چلےگئے اللہ تعالیٰ ان کو معاف فرمائے، میرےدل میں ان کیلئے کوئی شکوہ نہیں لیکن کیا وجہ تھی کہ پرویز مشرف نے اچھی حکومت کو باہر پھینکا۔

- Advertisement -

ن لیگی صدر نے کہا کہ ایٹمی بٹن دبایا6دھماکے کئےیہ صلہ دیا کہ جیل میں ڈال دیا، ہم تو آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ چکے تھے یہ دوبارہ لےآئے، آئی ایم ایف کی شرطیں مان لی گئیں تو غریب کیلئے کیسے مشکل پیدا نہیں ہوگی۔

انھوں نے مزید کہا  کہ ہمیں طعنہ دیتے ہیں جمہوریت کوآپ نے خودتباہ کیا، ہم تو آپ کے گھر چل کر آئے تھےکہ آؤ ساتھ کام کریں، ہم جمہوریت کی خاطر ایک دوسرے سے ملتے ہیں یہ جمہوریت کاحسن ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ دھرنے میں کہتے تھے نوازشریف تمہیں جیل میں ڈالوں گا، اب تم جیل میں ہو میراتو کبھی دھیان نہیں گیا تمہارا اے سی اتاروں، تم ایک نہیں جیل میں دو اے سی لگوا لو، مجھے کوئی اعتراض نہیں۔

انھوں نے شہباز شریف اور مریم نواز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عوام کوتھوڑا سکھ کا سانس ملا ہے، شہباز شریف کو شاباش دوں گا اور مریم بھی ہر جگہ پہنچ رہی ہیں روٹی کی قیمت کم کی شاباش کی مستحق ہیں۔ محنت اور لگن سے کام کریں گے تو اللہ محنت ضائع نہیں کرے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ محنت اور لگن سے کام کریں گے تو اللہ محنت ضائع نہیں کرے گا، شہبازشریف اور مریم نوازاسی طرح کام کریں تو ملک بحرانوں سے نکل جائے گا۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ مریم   سے کہوں گا پنجاب کا پیسہ غریب عوام پر لگے ، ایسا نظام لے آئیں کہ سستی بجلی فراہم کریں، ایسی پالیسی بننی چاہیے کہ بجلی ،گیس سستی آئے، آپ لوگ بھی سینیٹ میں سستی بجلی اور گیس کیلئے آواز اٹھائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں