پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

نوازشریف سروسز اسپتال سے ڈسچارج

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نوازشریف کو ڈاکٹرز نے ڈسچارج کرنے کا کہہ دیا تاہم وہ آج شب سروسز اسپتال میں ہی گزاریں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے سروسز اسپتال میں 15 روز زیرعلاج رہنے کے بعد ڈاکٹرز نے نوازشریف کو ڈسچارج کردیا، ڈاکٹرز سے اجازت ملنے کے باوجود سابق وزیراعظم اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ سروسز اسپتال میں ہی رہیں گے۔

ڈاکٹرز کی جانب سے ڈسچارج کرنے کی اطلاع پر شریف میڈیکل کمپلیکس کی ایمبولنس کو طلب کرلیا گیا تھا اور امکان یہی ظاہر کیا جارہا تھا کہ نوازشریف کچھ دیر بعد اسپتال سے شریف میڈیکل کمپلیکس روانہ ہو جائیں گے۔

اسی اثناء میں میاں شہبازشریف اسپتال پہنچ گئے اور نوازشریف سے ملاقات کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ سابق وزیراعظم آج شب سروسز اسپتال میں ہی گزاریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شوگر ملز میں ضمانت منظور ہونے کے بعد مریم نواز کے روبکار جاری ہونے کا انتظار کیا جارہا ہے ، مریم نواز کے روبکار جاری ہوتے ہی نوازشریف اپنی صاحبزادی کے ساتھ شریف میڈیکل کمپلیکس روانہ ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نواشریف کا بلڈ پریشر کنٹرول ہے، شوگر کنٹرول کر رہے ہیں، ڈاکٹر محمود ایاز

قبل ازیں میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسرمحمود ایاز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو محدود چہل قدمی اور ورزش سمیت کھانے پینے کے حوالے سے اجازت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواشریف کا بلڈ پریشر کنٹرول ہے، شوگر کنٹرول کر رہے ہیں جب کہ دوران علاج نوازشریف کودل کا اٹیک ہوا تھا۔

سربراہ میڈیکل بورڈ کا کہنا تھا کہ ہم نے کچھ جینٹک ٹیسٹ تجویز کیے ہیں، خون کی بند شریانوں کے لیے بھی ٹیسٹ تجویز کیے ہیں، ان کی تشخیص مکمل طور پر کرچکے ہیں اور آئی ٹی پی کا علاج ہو رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں