جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

لیگی رہنما نوازشریف کو ایک بار پھر وزیراعظم بنانے کیلئے سرگرم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کو ایک بار پھر وزیر اعظم کے منصب پر فائز کرنے کیلیے کوششوں کا آغاز کردیا گیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے چند اہم رہنما نواز شریف کو ایک بار پھر وزیر اعظم بنانے کیلئے سرگرم ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کو مسلم لیگ صدارت دوبارہ ملنے کے بعد متعلقہ رہنما اہم ترین حکومتی عہدے کی مہم چلائیں گے۔

- Advertisement -


چند روز قبل ن لیگ کے کچھ وفاقی وزرا نے اسلام آباد کی اہم محفل میں اس خواہش کا برملا اظہار کیا تھا، مذکورہ محفل میں بیرونی ممالک کی کچھ اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

اس حوالے سے ایک وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملکی معاملات کو بہتر کرنے کیلئے نواز شریف کو ہی وزیر اعظم بننا چاہیے۔

ذرائع  نے مزید بتایا کہ ن لیگ کی اہم ترین شخصیت نواز شریف کو وزیراعظم بنانے کی مخالف ہیں اور وزارت عظمیٰ پر نواز شریف نے بھی ابھی تک اپنی رائے کا اظہار نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف مسلم لیگ ن کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

اس موقع پر (ن) لیگ کی جنرل کونسل سے اپنے اہم خطاب میں انہوں نے بتایا کہ سال 2014 میں کے دھرنے کے دوران میرے پاس ایک بندہ بھیجا گیا کہ استعفیٰ دے دیں اور گھر جائیں لیکن میں نے کہا کہ آپ نے جو کرنا ہے کر لیں میں استعفیٰ نہیں دوں گا۔

نواز شریف نے کہا کہ سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے مجھے زندگی بھر کیلیے پارٹی کی صدارت سے ہٹا دیا تھا، شہباز شریف، عوام اور میرے درمیان دراڑیں ڈالنے کی کوشش بھی کی گئی۔

Comments

اہم ترین

نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ اے آر وائی نیوز کے تحقیقاتی صحافت کے ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں

مزید خبریں