جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

نوازشریف کی احتساب عدالت میں دائر تینوں ریفرنسز کیخلاف درخواست دائر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیراعظم نوازشریف نے نیب ریفرنسز کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا، درخواست میں تین ریفرنسز کو یکجا کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف نے احتساب عدالت میں دائرتینوں ریفرنسزکیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست کردی ہے ، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب سیکشن 9کی ذیلی شق5 کے تحت اثاثوں پر ایک ریفرنس فائل ہوتا ہے،نیب کومختلف اثاثوں پر 3ریفرنسز دائر کرنے کا جوازنہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ درخواست پرفیصلہ نہیں ہوجاتا احتساب عدالت کی کارروائی روکی جائے اور نیب کو3ریفرنسزکوایک ریفرنس میں بدلنےکا حکم دیا جائے۔

- Advertisement -

درخواست میں وفاق، وزارت قانون اور نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ احتساب عدالت نے آج نواز شریف کو طلب کر رکھا تھا تاہم وہ پیش نہ ہوئے ۔

نااہل وزیراعظم نواز شریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کیلئے لندن روانہ ہوئے تھے جبکہ ان کی ٹکٹ پرواپسی کی تاریخ چارجنوری دو ہزاراٹھارہ درج تھی۔


مزید پڑھیں : نوازشریف،مریم نواز،کیپٹن(ر)صفدر پر 13اکتوبر کو فردجرم عائد کی جائے گی


یاد رہے گذشتہ سماعت میں  نواز شریف کی صرف ایک دن حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوازشریف آئندہ حاضرنہ ہوئے تو فردجرم عائد کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ کہ لندن فلیٹس سے متعلق ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف ان کے دونوں بیٹے حسن اور حسین نواز، مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کوملزم نامزد کیا گیا دیگر دو ریفرنسز العزیزیہ اسٹیل ملزجدہ اور آف شور کمپنیوں سے متعلق فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنسز میں نوازشریف سمیت ان کے دونوں صاحبزادوں کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں