ہفتہ, دسمبر 21, 2024
اشتہار

عمران خان کا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان، نواز شریف نے حمزہ شہباز کو اہم ٹاسک دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی بچانے کا ٹاسک دے دیا جبکہ ن لیگ نے ارکان پنجاب اسمبلی سے تحریک عدم اعتماد پر دستخط کرالئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے حمزہ شہباز سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ضروری ہدایات دے دیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ن لیگ قائد نوازشریف نے حمزہ شہباز کو پنجاب اسمبلی بچانے کا ٹاسک دے دیا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا ہے کہ ن لیگ نے ارکان پنجاب اسمبلی سے تحریک عدم اعتماد پر دستخط کرالئے، ضرورت پڑنے پر وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کا مقصد پنجاب اسمبلی کوتحلیل کرنے سے روکنا ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کے درمیان مشترکہ حکمت عملی کے لئے رابطے تیز ہوگئے ہیں ، حسن مرتضیٰ کی سربراہی میں وفد حمزہ شہبازسے ملاقات کیلئےماڈل ٹاؤن پہنچا۔

ملاقات میں ایم پی اے شازیہ عابد اور دیگر ارکان اسمبلی شامل تھے، ملاقات میں پنجاب اسمبلی کے مستقبل اور موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوگا اور وزیراعلیٰ پنجاب کواعتماد کا ووٹ لینے سمیت دیگرآپشنز پر بھی غور کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں