پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی سے مذاکرات : نواز شریف کی شہباز شریف کو اہم ہدایات

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : صدر نون لیگ نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حوالے سے اہم ہدایات دیتے ہوئے کہا مذاکرات میں قومی مفاد کو ترجیح دیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی جاتی امرا میں نوازشریف سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں اہم سیاسی اورقومی اہمیت کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا اور وزیراعظم نے موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے اہم امور پر مشاورت کی۔

- Advertisement -

شہباز شریف نے گفتگو کے دوران کہا معاشی بدحالی دورکرنے کیلئے حکومت کی کوششیں رنگ لے آئیں،مہنگائی کے گراف میں خاطرخواہ کمی آئی ہے۔

صدرنون لیگ نوازشریف نے مہنگائی میں کمی اورعوام کوریلیف دینے کے لیے حکومتی اقدامات پراطمینان کا اظہار کیا۔

دو گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازبھی موجودتھیں۔

ذرائع نے بتایا وزیراعظم نے پی ٹی آئی سے مذاکراتی عمل سےمتعلق تازہ صورتحال سےآگاہ کیا۔

ملاقات میں پی ٹی آئی کےتحریری مطالبات،پی ٹی آئی کی دیگراسٹیک ہولڈرز سےملاقات پربھی غورکیا گیا۔

حکومتی اور سیاسی معاملات سے متعلق نواز شریف سےہدایات لی گئی اور نواز شریف نے وزیر اعظم شہباز کو مشورہ دیا ہے کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات میں قومی مفاد کو ترجیح دیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں