اشتہار

نواز شریف قطر ایئرویز کی ایئرایمبولینس سے آج جائیں گے، ڈاکٹر عدنان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ نواز شریف قطر ایئرویز کی ایئرایمبولینس اے 319 سے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے ان کی بیرون ملک روانگی کے حوالے سے کہا ہے کہ قطر سے آنے والی ایئرایمبولینس آج صبح 9 بجے لاہور پہنچے گی، قطر ایئرویز کا بوئنگ اے 319 فلائنگ اسپتال کہلاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایئرایمبولینس دوحہ میں ایک گھنٹہ 40 منٹ قیام کرے گی، ایئرایمبولینس میں جدید علاج کی تمام تر سہولتیں دستیاب ہوتی ہیں، لندن کے وقت کے مطابق ساڑھے 6 بجے ایئرایمبولینس ہیتھرو ایئرپورٹ پر اترے گا۔

- Advertisement -

ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ لندن روانگی سے پہلے نواز شریف کے پلیٹ لیٹس چیک کیے جائیں گے، 50 ہزار پلیٹ لیٹس ہونے کی صورت میں وہ سفر کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں: نوازشریف سے متعلق فیصلے پر سپریم کورٹ جانا چاہیے، فواد چوہدری

علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے پاکستان کی دل سے خدمت، عوام سے محبت کی ہے، آج نواز شریف کو آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ کارکنوں اور عوام کی دعاؤں سے نواز شریف جلد روبہ صحت ہوں گے، نواز شریف انشا اللہ صحت مند ہوکر واپس لوٹیں گے، کارکنان ایئرپورٹ آنے کے بجائے دعائیں، نوافل ادا کریں۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے چند روز قبل سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کے لیے حکومت کی انڈیمنٹی بانڈ کی شرط مسترد کردی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں