جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

نوازشریف کی طبیعت بتدریج بہتر ہونے لگی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : اڈیالہ جیل میں بیمارہونےوالےسابق وزیراعظم نوازشریف کی صحت بہتر ہونے لگی، کارڈیک سینٹر کے ڈاکٹرز کی ٹیم آج دوبارہ نوازشریف کا معائنہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پمز کارڈک سینٹر میں زیر علاج سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت بتدریج بہتری کی طرف مائل ہے، ڈاکٹرز کی جانب سے نواز شریف کے متعدد کلینکل ٹیسٹوں کی رپورٹ پر تسلی کا اظہار کیا گیا ہے۔

کارڈیک سینٹر کے ڈاکٹرز کی ٹیم آج دوبارہ نوازشریف کا معائنہ کرے گی جبکہ ای سی جی سمیت نوازشریف کے تمام ٹیسٹ دوبارہ کیے جائیں گے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق رپورٹس میں نواز شریف کا کولیسٹرول، یوریا اور اے ایل ٹی لیول خون میں پروٹین کی مقدار نارمل ہے جبکہ ہیمو گلوبن اور پلیٹ لیٹس کی مقدار بھی نارمل آئی ہے۔

یاد رہے کہ 29 جولائی اڈیالہ جیل میں طبیعت کی اچانک خرابی کے باعث نواز شریف کو پمز اسپتال کے شعبۂ امراضِ قلب منتقل کر دیا گیا تھا، جہاں ان کے پرائیویٹ وارڈ کو سب جیل قرار دیا تھا۔


مزید پڑھیں : نوازشریف اڈیالہ سے پمز اسپتال منتقل، شعبہ امراض قلب کا پرائیویٹ وارڈ سب جیل قرار


اس سے قبل 23 جولائی کو بھی ایوان فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ نوازشریف کی طبیعت ناساز ہوئی تھی، جس کے بعد جیل انتظامیہ نے ڈاکٹر کی ٹیم کو طلب کیا تھا۔

جیل انتظامیہ نے خصوصی میڈیکل بورڈ پمزاسپتال کے 4 سینئر ڈاکٹرز پر تشکیل دیا تھا جس نے نوازشریف کے کچھ ٹیسٹ کروائے تھے جن کی رپورٹس کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انہیں باقاعدگی سے ادویات لینے کی ہدایت کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے رواں ماہ 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نوازشریف کو 11، مریم نوازکو 8 اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید سنائی تھی۔

جس کے بعد 13 جولائی کو نوازشریف اور مریم نواز کو لندن سے لاہورپہنچتے ہی گرفتار کرلیا گیا تھا ، جس کے بعد دونوں کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں