ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

بھاشا ڈیم کے لیے100ارب کی زمین خرید لی،نوازشریف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کا کہناہےکہ بھاشا ڈیم پر1400ارب لگے گیں،100ارب کی زمین خرید لی ہےاور 1300ارب سےڈیم کی تعمیر ہوگی۔

تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں ایوان ہائےصنعت وتجارت میں ایکسپورٹ ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہناتھا کہ ماضی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک بحرانوں کا شکار ہوا۔

وزیراعظم کا کہناتھاکہ حکومت میں آئے تو ہمیں بڑے چیلنجز کا سامنا تھالیکن ہم گبھرائے نہیں کیونکہ اگر ہم گھبرا گئے تو یہ ملک و قوم کہاں جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک سانس میں سانس ہے ملک وقوم کی خدمت کرتےرہیں گے، ڈٹ کر کٹھن حالات کامقابلہ کرتےرہیں گے۔

وزیر اعظم نواز شریف نےکہا کہ لوڈشیڈنگ کامسئلہ پرویز مشرف کے دور سے چلا آرہا ہے،لیکن ہمارے دور حکومت میں لوڈشیڈنگ میں کمی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2008سے 2013 کے دوران کرپشن اسکینڈلز سامنے آتے رہے،جب سےہماری حکومت آئی ہےکوئی اسکینڈل سامنےنہیں آیا۔

وزیراعظم کا کہناتھا کہ بجلی کےبعددوسرابڑا مسئلہ دہشت گردی کاتھا،ہمارا ایمان ہے کہ فتنے کو کچل ڈالنا چاہیے،فتنہ وفساد پیدا کرنے والوں کو ختم کرنا ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی بہت حد تک کمر ٹوٹ چکی،ہمیں کراچی میں بھی چیلنج کا سامنا تھا لیکن اب وہاں بہت بہتری آئی ہے۔

وزیراعظم کا کہناتھا کہ پہلی بار 70سال میں گوادر سے کوئٹہ تک سڑک مکمل ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے جہاں کوئٹہ سے گوادر2دن لگتے تھےاب اگرصبح فجرکےبعدگوادر سےنکلا جائےتودوپہرتک کوئٹہ تک پہنچاجاسکتاہے۔

واضح رہےکہ نوازشریف نے کہا کہ 3600میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والے کارخانےآئندہ سال تیار ہوجائیں گے۔وزیراعظم کا کہناتھا کہ بھاشا ڈیم پر1400ارب لگے گیں،100ارب کی زمین خرید لی ہے اور1300ارب ڈیم کی تعمیرپرخرچ ہونگے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں