بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

نوازشریف لیڈر نہیں ڈیلر ہیں، مرتضیٰ وہاب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ نوازشریف لیڈر نہیں ڈیلر ہیں کیونکہ انہوں نے ماضی میں اپنے مفاد کی خاطر متعدد بار معاہدے کیے۔

اے آر وائی کے خصوصی پروگرام گرینڈ ڈیبیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ’نوازشریف اپنی ذات کے علاوہ کسی کی بہتری کا نہیں سوچھتے، مسلم لیگ ن نے 10 سالہ معاہدہ کر کے قوم سے جھوٹ بولا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ  شاہدخاقان کہتےہیں ملک کو نوازشریف سے اچھا کوئی وزیراعظم نہیں مل سکتا، آج بھی حقیقی وزیر اعظم میاں صاحب ہی ہیں اور وہ ہدایات دے رہے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ’نوازشریف لیڈر نہیں ڈیلر ہیں کیونکہ اگر وہ لیڈر ہوتے تو سجن جندال جیسے بھارتی شخص کو مری نہ لے جاتے، سابق نااہل وزیر اعظم نے اپنی ذاتی حکومت چلائی اور ہر بار معاہدہ کرنے کی کوشش کی‘۔

پیپلزپارٹی کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ’اگر ماضی دیکھا جائے تو نوازشریف کا مفاد ہی نظر آئے گا، حالیہ دنوں انہوں نے شہباز شریف سے متعلق اعلان کیا پھر واپس لے لیا کیونکہ کوئی ڈیل نہیں ہوسکی تھی۔

وزیراعظم نے امریکا یا بھارت کی کسی دھمکی کا جواب نہیں دیا، اسد عمر

علاوہ ازیں پروگرام میں شرکت کرنے والے تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی اسد عمر کا کہنا تھا کہ ’نریندر مودی اور امریکا نے پاکستان کو دھمکیاں دیں مگر ہمارے وزیراعظم نے کسی دھمکی کا جواب نہیں دیا‘۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ’وزارتِ عظمیٰ کے منصب پر بیٹھے شاہد خاقان عباسی سابق نااہل شخص کو اپنا وزیر اعظم تسلیم کرتے ہیں، مجھے سمجھ نہیں آتا جو ملک دشمن کو اپنا کہتا ہے مسلم لیگ ن ایسے شخص کے ساتھ کیسے چل سکتی ہے‘۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں