جمعہ, جون 28, 2024
اشتہار

نوازشریف وزیراعظم اور شہبازشریف؟ اسحاق ڈار نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہمارے وزیراعظم کے امیدوار نوازشریف، نوازشریف، نوازشریف ہیں۔۔ جب کہ شہبازشریف معاونت کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر کی میزبان مہر بخاری کو دیے گئے انٹرویو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ نوازشریف اپنی کابینہ خودمنتخب کریں گے میرامشورہ ہےکہ شہبازشریف وفاق میں رہیں تاکہ بہترین کام ہو، پارٹی لیڈرشپ پنجاب سے متعلق وقت پر فیصلے کرے گی پنجاب سے متعلق مریم نواز، حمزہ شہباز بھی ہو سکتے ہیں کوئی اور بھی ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے کیس کے فیصلوں میں چند ہفتے لگیں گے عدالتیں مہربانی کریں تاکہ جلدسےجلدکیس نمٹائے جا سکیں نوازشریف کیخلاف کیسزسےمتعلق تمام صورتحال سامنےآچکی ہے عدالتیں آزادہیں امید ہے جلد سے جلد کیسز نمٹائےجائیں گے۔

- Advertisement -

اسحاق ڈار نے کہا کہ الیکشن کمیشن کہتاہےکہ دسمبرمیں حلقہ بندیاں مکمل ہوجائیں گی، الیکشن کمیشن کہتا ہےکہ جنوری کےآخری میں الیکشن کرادیئےجائیں گے مجھےنہیں لگتاکہ الیکشن جنوری سےآگےجائیں گے میں تو کہتا ہوں الیکشن اگلے مہینے ہی ہو جائیں ہمیں کیا اعتراض ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں سےپوچھیں وہ کس کیخلاف الیکشن لڑ رہے ہوں گے، پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنا چاہیے مجھےنہیں پتہ الیکشن لڑیں گےیانہیں پی ٹی آئی الیکشن لڑےگی بائیکاٹ تو نہیں کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں