ہفتہ, دسمبر 21, 2024
اشتہار

’جیل میں بیٹھے لوگوں سے پوچھیں خیبرپختونخوا کے لوگوں کیلیے کیا کیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ جیل میں بیٹھے لوگوں سے پوچھیں خیبرپختونخوا کے لوگوں کے لیے کیا کیا ہے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا کہ پچاس لاکھ گھر کہاں ہیں، پنجاب میں کونسا تیر مار کر پنجاب میں گھسنے کی کوشش کرتے ہیں، پنجاب میں آنسو گیس کے شیل لے کر یلغار کرنے آتے ہیں، کیا یہ لوگ صوبوں کو لڑانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عوامی نمائندوں کی حکومتوں کو کام کرنے دیا جاتا تو آج کوئی بے گھر نہ ہوتا۔

- Advertisement -

نواز شریف نے کہا کہ بھیڑ بکریوں کی طرح پی ٹی آئی کے پیچھے چلنے والے ان سے پوچھیں کہ پچاس لاکھ گھر کدھر ہیں؟ ان کی کارکردگی صفر ہے اور مار دھاڑ میں نمبر ون ہیںِ، یہ حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں ان کا کام ہی سڑکوں پر احتجاج کرنا ہے ہم نے یہ موٹرویز احتجاج کے لیے نہیں بنائیں انہیں جہاں موقع ملتا ہے احتجاج کرنے لگتے ہیں۔

ن لیگ کے قائد نے کہا کہ ایک شخص جو پاکستان کی دن رات تعمیرکر رہا تھا اس کیساتھ ایساسلوک کیوں کیا، جس شخص نے ایک بھی وعدہ پورا نہ کیا اس کی وجہ سےآج ملک کا یہ حال ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں ریاست ایک ماں ہوتی ہے، ماں کو اپنے بچوں کی بہت فکر ہوتی ہے، ریاست کے ستون نے بھی ریاست کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا، ریاست کے ستون بھی ذمہ دار ہیں مجھ جیسے لوگ اور آپ بھی ذمہ دار ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں