ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ذیلی کمیٹی کا اجلاس : نوازشریف کے وکلاء کا ضمانتی بانڈز دینے سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکلاء نے ضمانتی بانڈز دینے سے انکار کردیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ حکومتی شرائط پرکسی صورت عمل نہیں ہوسکتا، اس کی کوئی وجہ نہیں بنتی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے معاملے پر وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر اور میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر ایاز بھی موجود تھے۔۔

ن لیگ کی جانب سے نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان، وکیل عطاء تارڑ اور قومی احتساب بیورو کے حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

- Advertisement -

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران ن لیگ کے وکلاء نے نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کیلئے ضمانتی بانڈز دینے سے صاف انکار کردیا۔

وکلاء کا مؤقف تھا کہ حکومتی شرائط پر کسی صورت عمل نہیں ہوسکتا کیونکہ نواز شریف علاج کے لیے بیرون ملک جارہے ہیں، ضمانتی بانڈز دینے کی کوئی وجہ نہیں بنتی۔

بعد ازاں وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا جس کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے، کابینہ کی ذیلی کمیٹی کل صبح 10بجے فیصلےسے آگاہ کرے گی۔

مزید پڑھیں: کابینہ نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دے دی

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط کی منظوری دے دی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو باہر جانے کے لئے سیکیورٹی بانڈز دینا ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں