لاہور: نا اہل سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی اتوار کو سعودی عرب روانگی متوقع ہے جہاں ان کی اہم سعودی رہنماؤں سے ملاقات کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی اتوار کو سعودی عرب روانگی متوقع ہے جہاں ان کی سعودی حکام سے ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، مسلم لیگ ن کے ترجمان آصف کرمانی اور خواجہ سعد رفیق پہلے ہی سعودی عرب میں موجود ہیں۔
ذرائع کے کہنا ہے کہ نا اہل وزیراعظم نوازشریف کے دورہ سعودی عرب کا ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال سے گہرا تعلق ہے۔
شہبازشریف کے بعد خواجہ سعد رفیق بھی سعودی عرب روانہ
خیال رہے کہ سعودی عرب نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے لیے خصوصی طیارہ بھجوایا تھا جس سے وہ سعودی عرب پہنچے تھے جہاں گزشتہ روز انہوں نے نمازِ فجر مسجدِ نبوی ﷺ میں ادا کی تھی۔
دوسری جانب سابق وزیراعظم نوازشریف کی سعودی عرب روانگی کے باعث اتوار کو سرگودھا میں مسلم لیگ ن کا جلسہ بھی منسوخ کردیا گیا۔