اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

جیپ کس کا انتخابی نشان ہے عوام جانتے ہیں، ماضی سے سبق نہیں سیکھا گیا، نوازشریف

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ یہ جیپ کس کا انتخابی نشان ہے عوام سب جانتے ہیں، ن لیگی امیدواروں  پر پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں ہارلے کلینک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، نواز شریف نے کہا کہ ن لیگی امیدواروں سے وفاداریاں تبدیل کرانے کی صورتحال افسوسناک ہے۔

امیدواروں پی ٹی آئی میں شامل ہونے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے، یہ تمام صورتحال پری پول دھاندلی کے زمرے میں آتی ہے، لگتا ہے ماضی سے سبق نہیں سیکھا گیا۔

- Advertisement -

نواز شریف نے کہا کہ تمام توپوں کا رخ مسلم لیگ ن کی طرف ہے، ہمارے نمائندوں کی تذلیل کی جارہی ہے، اگر انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو وہ طوفان اٹھے گا کہ جس کو سنبھالنا مشکل ہوجائے گا۔

سابق وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ عدالتوں سے صرف ن لیگ کے امیدواروں کو ہی نااہل کیا جارہا ہے، ن لیگ کے امیدواروں کو جیپ کے نشان پر لڑنے کیلئے کہا جارہا ہے، یہ جیپ کس کا انتخابی نشان ہے یہ عوام بہتر جانتی ہے۔

مزید پڑھیں: چوہدری نثار کو ’جیپ‘ کا انتخابی نشان الاٹ

انہوں نے مطالبہ کیا کہ نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن ملتان کی موجودہ صورتحال کا نوٹس لے، ن لیگی امیدوار قمرالاسلام کو پارٹی بن کر گرفتارکیا گیا جو قابل مذمت ہے۔

مزید پڑھیں: “شیر نہیں جیپ چاہئے” ن لیگ کا ٹکٹ واپس کرنے والے امیدواروں کی لائن لگ گئی


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں