ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

چیف جسٹس چیئرمین پی ٹی آئی کو بچانے کیلیے سرگرم ہیں، نواز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیس میں ملوث چیئرمین پی ٹی آئی کو بچانے کیلیے سرگرم ہیں۔

اپنے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف نے کہا کہ ایک زمانہ آیا تھا جب مجھے نااہل کرنا تھا اور حکومت بھی ختم کرنی تھی پھر انہوں نے ہمارے خلاف کیا کچھ نہیں کیا، اور اب اندر سے گواہیاں آ رہی ہیں، جسٹس شوکت صدیقی سینئر جج تھے ان کی گواہی سے بڑا کیا ہو سکتا ہے؟

نواز شریف نے کہا کہ اُس وقت کے چیف جسٹس مجھے دیوار سے لگانے میں لگے تھے اور آج چیئرمین پی ٹی آئی کو بچانے میں لگے ہیں، وہ جانتے ہیں یہ بندہ کرپٹ ہے اور اس نے پاکستان کو تباہ کیا ہے، اس شخص نے قوم کی اخلاقیات کو تباہ کیا ان کو غنڈہ گردی سکھائی۔

- Advertisement -

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے دستور کی بار بار خلاف ورزی کی گئی، اپوزیشن نے سوائے دھرنوں اور مظاہروں کے کچھ نہیں کیا، اقتدار میں آکر اس نے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی امریکا جا کر کہتا تھا کہ نواز شریف کے جیل میں کمرے سے پنکھا اور اے سی اتاروں گا، دھرنے میں کہتا تھا کہ نواز شریف کو رسہ ڈال کر پرائم منسٹر ہاؤس سے نکالوں گا۔

”کون نہیں جانتا اس کو لانے والے سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور سابق آئی ایس آئی چیف فیض حمید تھے۔“

انہوں نے کہا کہ ثاقب نثار ریکارڈ پر ہیں کہ نواز شریف اور مریم نواز کو جیل میں ڈالنا ہے، انہوں نے ساتھ یہ بھی کہا تھا کہ یہ اُن لوگوں کا فیصلہ ہے، وہ لوگ کون تھے، کیا وہ قمر جاوید باجوہ اور فیض حمید تھے؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں