لاہور : لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز نے نوازشریف کو کورونا وبا کے باعث گھرسے باہر نکلنے سے روک دیا ، ان کا باہر نکلنا جان لیواثابت ہوسکتا ہے جبکہ معالجین نے اسپتال کے قریب رہائشگاہ رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی تازہ میڈیکل رپورٹ لاہورہائی کورٹ میں پیش جمع کرادی گئی ، امجد پرویز ایڈووکیٹ نے رپورٹس رجسٹرار آفس میں جمع کرائیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹرز نے نوازشریف کووباکےباعث گھرسےنکلنے سے روک دیا، نواز شریف پلیٹ لیٹس،شوگر،دل،گردے، ہائی بلڈپریشرکےامراض میں مبتلا ہیں، نوازشریف کا کورونا وبا میں کہیں باہر نکلنا جان لیواثابت ہوسکتا ہے، اس لئے کورونا کے دوران نوازشریف کو انتہائی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
میڈیکل رپورٹ میں نوازشریف کو جسمانی سرگرمیاں جاری رکھنے اور طبی ماہرین سےمسلسل رابطے میں بھی رہنےکی ہدایت کی گئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کاطبی علاج لندن میں ہی ہو رہا ہے، ڈاکٹرز نواز شریف کی صحت سے ہر وقت آگاہ ہیں، مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کی وجہ سے نواز شریف علاج گاہ کے قریب رہیں،رپورٹ
میڈیکل رپورٹ کے مطابق نواز شریف دل کے مرض کی وجہ سے انتہائی خطرے میں ہیں، ان کے دل کوخون کی سپلائی مناسب نہیں ہو رہی۔
میڈیکل رپورٹس کو 4 دسمبر،15 دسمبر2019 کوعدالتی ریکارڈ کا حصہ بنایا جاچکا ہے جبکہ 13جنوری، 12فروری،18مارچ اور 28 اپریل کوبھی میڈیکل رپورٹس جمع کرائی جا چکی ہے۔