لاہور : نوازشریف نے خاندان اوررہنماؤں سے جیل میں ملاقات کی ، نواز شریف کا کہنا ہے کہ جیل میں کلثوم بہت یادآتی ہیں انہیں بہت مس کرتا ہوں، کلثوم نواز سے زندگی کے آخری ایام میں بات نہ ہونےکی تشنگی رہےگی، روزانہ صرف ایک اخبار ملتاہے جسے بار بار پڑھتاہوں۔
تفصلات کے مطابق جیل میں ملاقات کے دن مریم نواز والد سے ملنے کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئیں، مریم نواز کے ساتھ نواز شریف کی والدہ شمیم اختر اور خاندان کے دیگر افراد بھی موجود ہیں۔
مریم نواز والد کیلئے کھانا گھر سے ساتھ لائی ہیں، نوازشریف نےدوپہرکا کھانا اہل خانہ کے ساتھ کھایا اور ملاقات میں پارٹی امور اوردیگر معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔
[bs-quote quote=” روزانہ صرف ایک اخبارملتاہےجسےباربارپڑھتاہوں” style=”style-6″ align=”left” author_name=”نواز شریف”][/bs-quote]
نوازشریف کی رہنماؤں سے بھی جیل میں ملاقات ہوئی ، رہنماؤں نے سوال کیا نواز شریف جیل میں کس چیز کو زیادہ مس کرتےہیں ، جس پر انھوں نے جواب دیا ہ جیل میں کلثوم بہت یادآتی ہیں انہیں بہت مس کرتاہوں، جب جیل میں تھاتو بہت کوشش کی کلثوم نواز سے بات ہو جائے، کلثوم نواز سے زندگی کے آخری ایام میں بات نہ ہونے کی تشنگی رہےگی۔
خواجہ آصف نےنوازشریف کوموجودہ ملکی حالات پربریفنگ دی ، نوازشریف نے ملکی معاشی صورتحال پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا سنا ہے پھر سے بجلی اورگیس کی لوڈشیڈنگ شروع ہوگئی ہے، ہم نے دن رات محنت کرکے بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پایا، روزانہ صرف ایک اخبارملتا ہے جسے بار بار پڑھتاہوں۔
نوازشریف نے جیل حالات کاگلہ پارٹی رہنماؤں سے کرتے ہوئے کہا جیل کےکمرےٹھنڈےہیں ہیٹربھی مرضی سےچلتاہے، گزشتہ دنوں ٹھنڈکےباعث صحت خراب ہوگئی تھی، حالات کامقابلہ کروں گا گھبرایا نہیں۔
نوازشریف سے ملاقات کرنےوالوں میں مشاہداللہ،راناثنااللہ اور مریم اورنگزیب سمیت دیگرشامل تھے۔
خیال رہے کہ نواز شریف قید با مشقت کاٹ رہے ہیں ، اور جیل حکام کی جانب سے انہیں محض ان کے وارڈ کی صفائی کی مشقت پر معمور کیا گیاہے۔
واضح رہے نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے سات سال قید اور ساڑھے تین ارب روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے، انہیں ان کی درخواست پر اڈیالہ کے بجائے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں اہل ِ خانہ سےملاقات اور گھر کے کھانے کی سہولت میسر ہے، اس کے علاوہ انہیں جیل میں بنیادی سہولیات بھی میسر ہیں ، جن میں بمیز، 3 کرسیاں، گدا، اخبار اور دیگر ضروری چیزیں شامل ہیں۔