مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مخلوط حکومت کی تجویز دے دی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات کا احوال سامنے آگیا، ملاقات چند روز قبل فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر ہوئی تھی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے انتخابات کے بعد مخلوط حکومت کی تجویز دے دی۔
- Advertisement -
انہوں نے کہا کہ تجویز نواز شریف مولانا فضل الرحمان ملاقات میں دی گئی، شہباز شریف نے 16 ماہ کی حکومت میں مولانا فضل الرحمان کے تعاون کا ذکر کیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مجھ سے زیادہ اسد محمود آپ کے حمایتی تھے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ اگلی حکومت بھی سب مل کر بنائیں، نواز شریف نے جواب دیا کہ اس وقت دیکھیں گے۔