اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

نواز شریف نے مری میں اہم اجلاس طلب کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم و قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ آنے کے بعد مری میں اعلیٰ سطح اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ اعلیٰ سطح اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، (ن) لیگ کی مرکزی قیادت اور کابینہ ارکان شریک ہوں گے۔

نواز شریف کی زیرِ صدارت اہم اجلاس میں سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کے فیصلے سمیت اہم امور پر مشاورت ہوگی۔

- Advertisement -

گزشتہ روز سپریم کورٹ نے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیتے ہوئے مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو دینے کا فیصلہ غیر قانونی قرار دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے مخصوص سیٹوں کا فیصلہ آٹھ پانچ سے سنایا تھا جس کا اطلاق قومی اور تمام صوبائی اسمبلیوں پر ہوگا۔

فیصلے میں کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئین کے خلاف تھا، پی ٹی آئی سیاسی جماعت تھی اور رہے گی، انتخابی نشان کسی سیاسی جماعت کو الیکشن لڑنے سے نہیں روکتا۔

الیکشن کمیشن نے اسی ارکان اسمبلی کی فہرست پیش کی تھی جس میں سے انتالیس ارکان کا تعلق پی ٹی آئی سے تھا، پی ٹی آئی مخصوص نشستوں کیلئے درخواستیں الیکشن کمیشن کو پندرہ دن میں جمع کرائے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس جمال مندوخیل کے اختلافی نوٹ سے اتفاق کیا تھا۔ چیف جسٹس نے جسٹس جمال کا اختلافی نوٹ پڑھ کر سنایا تھا کہ آئین میں نئے الفاظ شامل کرنا ترمیم کے مترادف ہیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ آئین میں مصنوعی الفاظ کا اضافہ نہیں کر سکتی، آئینی تشریح کے ذریعے نئے الفاظ کا اضافہ کرنا آئین دوبارہ تحریر کرنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس فیصلے کی غلط تشریح کی، الیکشن کمیشن کو کسی جماعت کے ارکان کو آزاد قرار دینے کا اختیار نہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں