لاہور : معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ لندن میں نوازشریف نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے سے ملاقات کی، ذرائع سے معلوم ہوا ہے ملاقات میں مسٹرمحب مودی کا خاص پیغام لائے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ لندن میں نوازشریف اور افغان سیکیورٹی ایڈوائزر کی ملاقات ہوئی، نوازشریف نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے سے ملاقات کی، ملاقات سے کیا واضح نہیں ہوتا کہ نوازشریف کا ایجنڈا کیا ہے؟
مودی، جندال سے قربت، مودی اور اسرائیل سے ملکر عمران خان کے فون ہیک کرنے کی کوشش، انڈیا میں بیٹھ کر پاکستانی فوج کے خلاف ہرزہ سرائی، ڈان لیکس اور یہ تازہ ڈویلپمنٹ ریاست پاکستان کو گندی گالی دینے والے شخص سے ملاقات
کیا ان سب سے واضح نہیں ہو جاتا کہ نواز شریف کا ایجنڈا کیا ہے؟ pic.twitter.com/ZevSK5LNqi— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 23, 2021
شہبازگل کا مزید کہنا تھا کہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے ملاقات میں مسٹرمحب مودی کاخاص پیغام لائے، کشمیر کے الیکشن کے نتائج کو متنازعہ بنایا جائے گا، آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے الیکشنز کو ایک سا دکھانے کی کوشش ہوگی، ملاقات اسی منافقانہ ایجنڈے پر ہوئی۔
باوثوق زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس ملاقات میں مسٹر محب میاں نواز کے لئے مودی کا خاص پیغام لائے۔ کشمیر کے الیکشن کے نتائج کو متنازعہ بنایا جائے گا۔ تا کہ آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے الیکشنوں کو ایک سا دیکھایا جائے۔میاں-محب-مودی ، ملاقات اسی منافقانہ ایجنڈا پر ہوئی ہے
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 23, 2021