جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

بد قسمتی ہے کہ ترقی کرتا ملک پٹڑی سے اتار دیا گیا، نواز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ بد قسمتی ہے کہ ترقی کرتا ملک پٹڑی سے اتار دیا گیا، معیشت اور اقدار تباہ کیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پنجاب اسمبلی کے ارکان کی ملاقات ہوئی۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی ہےکہ ترقی کرتا ملک پٹڑی سے اتار دیا گیا، سیاست میں گند ڈال کر اسے تباہ کیا گیا، بد تہذیبی، بدتمیزی ،بغض اور انتقام کوسیاست بنا دیا گیا، معیشت اور اقدار تباہ کیں ، جمہوریت کی پیٹھ میں خنجر گھونپا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیفالٹ کے منہ سے واپس آیا ہے، شہبازشریف کی محنت سے معاشی استحکام واپس آیا ہے، پالیسیوں کے تسلسل سے معاشی ترقی یقینی ہوگی۔

ن لیگی صدر نے کہا کہ کرپشن، معاشی تباہی، مہنگائی اور بدتمیزی ’تبدیلی‘ کی سوغاتیں تھیں، ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا، محمد نواز شریف

نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا بیانیہ ملک کی ترقی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلاکر خوش حال بنانا ہے، جو وعدے کئے تھے وہ پورے ہوتے نظر آرہے ہیں، عوام کی خدمت کا مشن چیلنج سمجھ کر سنبھالا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں