پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

آج نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا: گورنر پنجاب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی صحت کے بارے میں سب فکر مند ہیں، آج ان کا نام ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب نے آج ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام نکالے جانے کا عندیہ دے دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ آج کسی وقت نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا، پھر وہ علاج کے لیے جہاں جانا چاہیں گے، جا سکیں گے۔

چوہدری سرور کا کہنا تھا ہم نے نواز شریف کی صحت کو سیاست میں نہیں لانا، ان کی صحت پر کوئی رسک نہیں لینا چاہتے۔

- Advertisement -

دوسری طرف ن لیگ نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے، ترجمان ن لیگ مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ حکومت کا طبی بورڈ بھی کہہ چکا ہے کہ نواز شریف کو علاج کے لیے باہر بھجوایا جائے، اسپتال سے ڈسچارج کے وقت ڈاکٹرز نے بیرون ملک علاج کی تجویز دی، گزشتہ رات فل بورڈ نے بیرون ملک علاج کی سفارش کی۔

تازہ ترین:  نواز شریف کی غیر ملکی ایئر لائن کی ٹکٹیں منسوخ ہوگئیں

انھوں نے کہا ای سی ایل سے نام نکلے گا تو بیرون ملک جانے کے انتظامات ہوں گے، نام نکالنے میں تاخیر سے نواز شریف کی زندگی کو خطرات لا حق ہیں۔

ادھر جاتی امرا میں نواز شریف کے بیرون ملک سفر کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، ذرایع ن لیگ کا کہنا ہے کہ شریف خاندان نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکلنے کے لیے پرامید ہے، ہفتہ وار تعطیل کے باعث ان کا نام ای سی ایل سے نکلنے پر تاخیر ہوئی، نواز شریف کا کیس ہفتے کے دن عدالت میں لگنے پر ملک گیر تنقید بھی ہوئی، نیب نے تنقید سے بچنے کے لیے چھٹی کے روز نام ای سی ایل سے نکالنے سے احتراز کیا تھا۔

ن لیگی ذرایع نے یہ بھی بتایا کہ نوا زشریف کو اسٹرائیڈز دینے کے باعث پلیٹ لیٹس فی الوقت نارمل ہیں، ڈاکٹرز فیصلہ کریں گے کہ نواز شریف کو معمول کی پرواز سے بھیجا جائے یا ایئر ایمبولینس سے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں