لندن : سابق وزیراعظم نواز شریف کی کورونالاک ڈاؤن کے دوران اہلخانہ کے ہمراہ نئی تصاویر منظر عام پر آگئیں ، جس میں نوازشریف کو ہائیڈ پارک پلیس کے سامنے دفتر کے عقبی حصے میں بیٹھ کر چائے پیتے دیکھا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں زیر علاج سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلخانہ کےہمراہ نئی تصاویرسامنے آگئیں، جس میں نوازشریف نے اہل خانہ کے ہمراہ ہائیڈ پارک پلیس کے سامنے حسن نواز کے دفتر کے عقبی حصے میں بیٹھ کر چائے پیتے دیکھا جاسکتا ہے، نوازشریف کو کورونا لاک ڈاؤن کے دوران پہلی بار گھر سے باہر دیکھا گیا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرشہبازگل نے نوازشریف کی تصویر پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قوم کو بے وقوف سمجھ رکھا ہے، یہ جھوٹ بول کر لندن گئے، تین دفعہ وزیراعظم بننےوالےمیں سچ بولنےکی اخلاقی قوت نہیں، یہ لوگ جھوٹ بول کر ملک سے بھاگ جاتےہیں، ترس آتا ہے ان پر جو اب بھی جھوٹ سنتےاورانکولیڈر مانتے ہیں۔
یاد رہے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر ڈاکٹروں نے میاں نواز شریف کو بھی آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ میاں نواز شریف عمر کے ایسے حصے میں ہیں جس میں کرونا کا حملہ ہونے کا خطرہ ہے۔
خیال رہے رواں سال جنوری میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی لندن کے مہنگے ترین ریستوران میں ناشتے کی تصویر وائرل ہوئی تھی ، فیملی ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کی ہدایت پر نوازشریف چہل قدمی کیلئے اہلخانہ کے ہمراہ باہر گئے تھے۔