پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

عمران خان کی ایما پر شہزاد اکبر نے شہباز شریف پر جھوٹے الزامات لگائے لیکن اللہ نے سرخرو کیا، نواز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ایماپرشہزاداکبرنےشہباز شریف پر جھوٹے الزامات لگائے لیکن اللہ نے سرخرو کیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ڈیلی میل کی معافی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ الله پاک نےشہباز شریف اور شریف خاندان کو سرخرو کیا ہے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ایما پر شہزاد اکبر نے شہباز شریف پر جھوٹے الزامات لگائے لیکن برطانیہ کی سب سےبڑی اخبار ڈیلی میل نےعدم ثبوت کی بناپرمعافی مانگ لی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ منی لانڈرنگ ، کرپشن اور کمیشن کک بیکس فنڈز کے الزام لگائے گئے، آفس کے غلط استعمال کے شہباز شریف پر جھوٹے الزامات لگائے گئے لیکن نیشنل کرائم ایجنسی پہلے ہی تحقیقات کر کے شہبازشریف کو کلین چٹ دے چکی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ میں نہ پی ایم ایل این کی حکومت ہے نہ تحریک انصاف کی ، برطانیہ ایک آزاد جمہوری ملک ہے،عوام کی حکمرانی ہے ، وہ ملک یہ کہہ رہا ہے، اس ملک کےاخبارنے معافی مانگی ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ کسی کی معصومیت اوربے گناہی کا اس سے بڑااور کیا ثبوت ہو ، ڈیلی میل نےبغیرثبوت الزامات پر پھر معافی مانگی، عمران خان، ان کی پارٹی اور شہزاداکبر کو اپنا سر شرم سے جھکا لینا چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں