اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

جو چیزیں مارشل لا دور میں نہیں ہوئیں، وہ آج ہورہی ہیں: میاں نواز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں، مسائل کا سامنا کرنے کو ہی زندگی کہتے ہیں.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے لندن میں‌ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، یاد رہے کہ نواز شریف اور ان کی صاحب زادی مریم نواز کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن میں موجود ہیں، آج کلثوم نواز کو ریڈیو تھراپی کے لیے اسپتال لایا گیا تھا.

میاں‌ نوازشریف نے سیاسی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ آج بڑے بڑے مجرم ملک سے باہر بیٹھے ہیں، ان کے خلاف کارروائی نہیں‌ ہوتی.

انھوں نے کہا کہ اگر آپ حق پر ہیں، تو اپنے حق کے لیے کھڑے رہنا چاہیے، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر وزارت عظمیٰ، پارٹی صدارت سے فارغ  کیا گیا، یہ کہاں‌ کا انصاف ہے.

انھوں نے کہا کہ پابندیاں ڈکٹیٹر شپ ادوار میں لگتی ہیں، جو چیزیں مارشل لا دور میں نہیں ہوئیں وہ آج کل ہورہی ہیں، یہ ایک عجیب صورت حال ہے.

نواز شریف کا کہنا تھا کہ کبھی کبھی تمام مسائل ایک ساتھ زندگی میں آجاتے ہیں، اس وقت ایسی ہی صورت حال ہے، ڈاکٹرز نے کلثوم نواز کو ویک اینڈ پر گھر جانے کی اجازت دی ہے.

یاد رہے کہ آج سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی، جس میں نواز شریف اور مریم نواز کی 7 دن کے لیے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی گئی۔


ایون فیلڈ ریفرنس: نواز شریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں