بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

عمران خان کا وقت پورا ہوچکا ہے، جلد اپنے انجام کو پہنچنے والا ہے، نواز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : کوٹ لکھپت میں جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا عمران خان کاوقت پورا ہوچکا ہے،جلد اپنے انجام کو پہنچنے والاہے، انھوں نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کردیا ، شرم آنی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے جیل میں ملاقات کے لئے آنے والے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے نے کہا عمران خان نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کردیا، شرم آنی چاہیے، ان کی ناقص پالیسیوں اوت انتقامی سیاست کے باعث ہیڈوکٹ ہوگئے ہیں۔

نواز شریف کا کہنا تھا جہانگیرترین سمیت دیگرکرپٹ لوگ پی ٹی آئی میں ہیں، ہم آئی ایم ایف کو خیرباد کہا مگرعمران خان کشکول لیکر پاس چلاگیا، عمران خان کہتے تھے خود کشی کرلوں گا آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا، انہوں نے خود کشی تو نہیں کی مگر قوم کو خود کشی پر مجبور کردیا۔

مودی نےعمران خان کومنہ نہیں لگایا

سابق وزیراعظم  نے کہا مودی نےعمران خان کومنہ نہیں لگایا،حلف برداری میں بھی نہیں بلایا، ہمارے دور میں بھارتی وزیراعظم مودی اور واجپائی خود چل کر  پاکستان آئے ، ہم نے ایٹمی دھماکے کیے تو دنیا کو پاکستان کی اہمیت کا اندازہ ہوا، جب کوئی خود اندر جانے والا ہوتا ہے تو وہ پہلے دوسرے کو اندر بھیجتا ہے۔

ان کا کہنا تھا عمران خان کا وقت پورا ہوچکا ہے،جلد اپنے انجام کو پہنچنے والاہے عمران خان بے انتظامی اور نااہلی چھپانے کے لیے سابق حکومت پر الزام لگا رہے ہیں۔

سلیکٹڈوزیراعظم کی ناقص پالیسیوں سےعوام پریشان ہیں

نواز شریف نے کہا گرفتاریوں میں کہتے ہیں بلا وجہ ہے ، عوام جانتے ہیں کیا ہورہا ہے، کیا ہوجاتا اگر ہماری حکومت کا تسلسل قائم رہتا ، سلیکٹڈ وزیراعظم کی ناقص پالیسیوں سے عوام پریشان ہیں۔

انھوں نے مزید کہا عمران خان سلیکٹڈ وزیراعظم نہ ہوتے تو آج ملک کی حالت بہتر ہوتی، انہوں نے 10 ماہ میں قوم کو مایوس کردیا، ہمارے دور میں ضروریات زندگی کی ہر چیز سستی تھی لیکن آج عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں