منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

نواز شریف کا طیارہ رن وے پر روک لیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف کا طیارہ رن وے پر روک لیا گیا، نواز شریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کیلئے لندن جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نااہل وزیراعظم نواز شریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کیلئے لندن روانہ ہوئے تو انکا طیارہ رن وے پر روک لیا گیا ، بتایا جارہا ہے کہ جہاز میں سوار ایک مسافر کی طبیعت خراب ہو گئی، جس کے باعث طیارے کو روکا گیا ، خاتون مسافر کو ایمبولینس کے ذریعے جہاز سے ٹرمینل منتقل کر دیا گیا ہے ، سی اے اے میڈیکل آفیسر مسافر کو ابتدائی طبی امداد دے رہی ہیں۔

نااہل وزیراعظم پرواز پی کےسیون فائیوسیون کی بزنس کلاس کیٹیگری پرسفر کر رہے ہیں، ان کی ٹکٹ پرواپسی کی تاریخ چارجنوری دو ہزاراٹھارہ لکھی ہے۔ جبکہ نواز شریف کے ساتھی حنیف خان ان کے ہمراہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم اہلیہ کےعلاج کے لئے کچھ عرصہ لندن میں قیام کریں گے۔

واضح رہے کہ نواز شریف پچیس ستمبر کو لندن سے وطن واپس پہنچے تھے، نیب عدالت نے فردجرم کے لئے انھیں بچوں سمیت نو اکتوبر کو طلب کر رکھا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں