جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

پاکستان کو تباہ کیا گیا احتساب ہونا چاہیے، نواز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو تباہ کیا گیا احتساب ہونا چاہیے۔

ن لیگ کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ان ججز کی بھی اکاؤنٹیبلٹی ہونی چاہیے جنہوں نے فیصلے دیے، پارٹی رہنماؤں نے جیلیں بھگتیں، آپ ایسے تھے کہ جیل سے ہماری لاش جائے، کیا ہوا ایک سٹنگ وزیراعظم کے خلاف سازش کی گئی اسے نکالا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جج شوکت صدیقی کہتے ہیں جرنیل آئے اور کہتے ہیں نوازشریف، مریم کوجیل میں رکھنا ہے، باہر نہ آنے دینا یہ ساری باتیں کسی کنارے لگنی چاہیے۔

- Advertisement -

نواز شریف نے کہا کہ ثاقب نثار کی آڈیو لیک میرے پاس محفوظ ہے، وہ آڈیو لیک میں کہہ رہے ہیں بانی پی ٹی آئی کو لانا ہے نواز شریف، مریم کو جیل میں رکھنا ہے، یہ سب باتیں ٹھیک ہونگیں تو ملک ٹھیک ہوگا؟ ایسے بندے کو لایا گیا جس نے ملک میں تباہی مچادی۔

ن لیگ کے قائد نے کہا کہ جب تک میں وزیراعظم تھا ہر چیز کی قیمت مناسب تھی، سبزی، گیس، پیٹرول، ڈیزل کی قیمتیں ہمارے دور میں مناسب تھیں، پورے چار سال تک ڈالر 104 روپے تک رہا، اسحاق ڈار نے اس وقت اکنامی کو سنبھال کررکھا، اس وقت ملک ترقی کررہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بتایا جائے کس کے دور میں لوگوں کی زندگی اجیرن ہوئی ہے؟ وزیراعظم کو جھوٹے کیس میں فارغ کردیا جاتا ہے اور قوم خاموش رہے۔

نواز شریف نے کہا کہ شہبازشریف  دوبارہ اپنے منصب پربیٹھے ہیں، مہنگائی میں کمی آئی ہے، انہوں نے قوم کے یلے دن رات وقت کیا ہوا ہے، وہ حوصلے اور جرات سے حالات کا مقابلہ کررہے ہیں، انشا اللہ حالات ضرور بدلیں گے، شہباز شریف کی نیک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ قوم کی زندگی میں آسانی لائے، مشکل دور سے باہر نکلے، شہباز شریف نے امانت سنبھال کررکھی، مجھے کوئی امانت سونپی گئی تو اس طرح خیال رکھوں گا جیسے شہباز شریف نے رکھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں

StatCounter - Free Web Tracker and Counter