منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

نواز شریف کی جائیدادوں کی نیلامی، عدالت نے ہدایات جاری کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جائیدادوں کی نیلامی رکوانے کی درخواست پر وکلاء کو آئندہ سماعت پر دلائل کے لیے طلب کرلیا۔

احتساب عدالت کے جج اسد علی نے یوسف عباس سمیت دیگرکی درخواستوں پر سماعت کی جس میں نوازشریف کی جائیدادوں کی نیلامی روکنے کی استدعا کی گئی۔

درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ جائیدادوں کی وراثت منتقل ہوگئی ہے، نیب نے وہ جاٸیداد بھی قرق کرلی جو دوسرے لوگوں کے حصے میں آٸی۔

- Advertisement -

لہٰذا عدالت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے، درخواست گزار کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف کی واپسی پر جائیدادوں کی نیلامی کا عمل چیلنج ہوجائے گا۔

لہٰذا عدالت نیلامی کے خلاف حکم امتناعی جاری کرے، بعد ازاں عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے 4 فروری کو وکلا سے جواب طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) پنجاب نے سابق نوازشریف کی پراپرٹی فروخت کیلئے رہائش گاہ جاتی امرا پر نوٹس آویزاں کردیئے تھے ، جس میں کہا تھا کہ زرعی اراضی کی نیلامی 19نومبر کو کی جائے گی‌۔

مزید پڑھیں : نواز شریف کی جائیدادوں کی نیلامی روک دی گئی

بورڈ آف ریونیو نے نیب لاہور اور نیب راولپنڈی کے افسران کو آکشن میں شامل ہونے کی درخواست کی تھی۔

یاد رہے ستمبر مین ایون فیلڈاپارٹمنٹس کیس میں 8 ملین پاؤنڈبرآمدگی کیلئے کارروائی کا آغاز کیا تھا ، نواز شریف پر عائد جرمانے کی رقم ایک ارب 85 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں