اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

’نواز شریف نے ہمیں دھکا دے کر پارٹی سے نکالا‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیراعلٰی بلوچستان ثنااللہ زہری نے کہا ہے کہ باپ پارٹی والوں کو مسلم لیگ میں شامل نہ کرنے کے دعویدار نواز شریف نے اپنا تھوکا ہوا چاٹا۔

پیپلزپارٹی میں شمولیت کے حوالے سے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ثنااللہ زہری نے کہا کہ بلوچستان میں پیپلزپارٹی بڑی جماعت ہے بلوچستان کے عوام کا مزاج پیپلزپارٹی سے جڑا ہے بلوچستان کےعوام پیپلز پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔

سابق وزیراعلیٰ نے نوازشریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم آخری دن تک مسلم لیگ کے ساتھ کھڑے تھے لیکن نواز شریف نے ہمیں دھکا دیکر پارٹی سے نکالا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی بلوچستان کے مظلوم عوام کی محرومیاں دور کرنے کی کوشش کررہی ہے باقی لیڈرز کوئٹہ صرف کھانا کھانے آتے تھے ہمارے مسائل سے انہیں کوئی لینا دینا نہیں تھاا۔

اس موقع پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے شہباز شریف کو وزیر اعظم بنانے میں بہت محنت کی جس کا مقصد ملک میں جمہوری اور معاشی بحران میں بہتری لانا تھا، 2013 میں نواز شریف کو دو تہائی اکثریت ملی اور ہم اپوزیشن میں تھے، چیئرمین پی ٹی آئی کو حکومت ملی تب بھی ہم اپوزیشن میں تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کل تک جمہوریت اور آئین پر یقین نہیں رکھتی تھی اس کیلیے یہ سیاسی سفر میں سیکھنے کا موقع ہے، پی ٹی آئی کو اب کافی کچھ سمجھنے کا موقع ملے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ (ن) لیگ اور ایم کیو ایم کا اتحاد نقصان کم فائدہ زیادہ دے گا، جیسے کراچی سے بلدیات میں جیتے عام انتخابات میں بھی جیتیں گے، الیکشن میں عوام پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں