پیر, جنوری 27, 2025
اشتہار

ن لیگی قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف 4 سال بعد پاکستان پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ن لیگ قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف 4 سال بعد پاکستان پہنچ گئے، ن لیگ کارکنان اور صحافی بھی نواز شریف کے ساتھ طیارے میں موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا طیارہ اسلام آباد میں لینڈ کرگیا اور نواز شریف 4 کی خود ساختہ جلا وطنی کے بعد پاکستان پہنچ گئے۔

ن لیگ کارکنان اور صحافی بھی نواز شریف کے ساتھ طیارے میں موجود ہیں، میاں نواز شریف کچھ دیر میں ایئرپورٹ کے اسٹیٹ لاؤنج میں پہنچیں گے ، جہاں وہ اپنے وکلا اور قانونی ٹیم سے مشاورت کریں گے۔

- Advertisement -

نواز شریف اسلام آباد ایئر پورٹ پر کچھ دیر قیام کرنے کے بعد لاہور روانہ ہوں گے اورآج رات مینارپاکستان پر خطاب کریں گے۔

ن لیگ کےکارکنان اور نوازشریف کی قانونی ٹیم بھی ایئرپورٹ پر موجود ہے، طیارہ لینڈنگ کے بعد نوازشریف کے ساتھ صرف دو صحافیوں کو جانے کی اجازت دی گئی۔

نوازشریف کی واپسی تک طیارے کے تمام مسافر اندر موجود رہیں گے ، کسی کو باہر جانے کی اجازت نہیں۔

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا خصوصی طیارہ اسلام آباد کی فضائی حدود میں داخل ہوا تو اسلام آباد ٹریفک کنٹرول نے میاں نواز شریف کے طیارے کو خوش آمدید کہا اور اے ٹی سی کی جانب سے طیارے کو لینڈنگ کے لیے گرین سگنل دیا گیا۔

اہم ترین

مزید خبریں