اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

نوازشریف کی 4 سال بعد وطن واپسی، کارکنان ایئرپورٹ پہنچنا شروع

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نوازشریف آج 4 سال بعد وطن واپس لوٹ رہے ہیں، چارٹرڈ پرواز دبئی سے نوازشریف کولیکر صبح 9 بجکر 25 منٹ پر اڑان بھرے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق خصوصی طیارہ دوپہر ساڑھے 12 بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کریگا، ایئرپورٹ پر 2 گھنٹے قیام کے بعد نوازشریف لاہور کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف کیلئے دبئی کی نجی ایئرلائن سے چارٹرڈ طیارے کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، دبئی میں نوازشریف کے ہمراہ پاکستان آنے والے لیگی کارکنان ایئرپورٹ پہنچنا شروع ہوچکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف روانگی سے قبل ایئرپورٹ کے بزنس لاؤنج میں صحافیوں سے گفتگو کریں گے، وطن واپسی کیلیے نوازشریف کاسامان بھی دبئی ایئرپورٹ پرپہنچا دیا گیا۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر نوازشریف کی آمد سے قبل سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، پنجاب، اسلام آبادپولیس، اے ایس ایف، سی اے اے نے انتظامات مکمل کر لیے۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امیگریشن کلیئر کرائیں گے، اس کے بعد ن لیگ کی لیگل ٹیم عدالتی احکامات ایف آئی اے، امیگریشن حکام کوفراہم کریگی، نوازشریف اپنی لیگل ٹیم سے ملاقات اور مشاورت کے بعد لاہور روانہ ہوجائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں