اسلام آباد : نااہل سابق وزیراعظم نوازشریف 22 کےبجائے 24اکتوبر کو وطن واپس پہنچیں گے۔
تفصیلات کے مطابق نااہل سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی کا شیڈول پھر تبدیل ہوگیا، نوازشریف 22 اکتوبر کےبجائے24اکتوبر کی صبح 8بجے وطن واپس پہنچیں گے۔
اس سے قبل سابق وزیراعظم نوازشریف نے وطن واپسی کے لیے ٹکٹ بک کرالی تھی ، جس کے مطابق نوازشریف کو اکیس اکتوبر کو لندن سے روانہ اور بائیس اکتوبر کو پاکستان پہنچنا تھا ، نوازشریف کی وطن واپسی پی آئی اے کی فلائٹ پی کے سات پانچ آٹھ سے ہونا تھی۔
یاد رہے کہ نوازشریف پر تینوں ریفرنسز ایون فیلڈریفرنس، عزیزیہ اسٹیل ریفرنس اورفلیگ شپ ریفرنس میں فردِ جرم عائد ہوچکی ہے جبکہ انکے نمائندے کی جانب سے صحت جرم سے انکار کیا گیا ہے۔
گذشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف نے فرد جرم عائد ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کلہ یہ انصاف ہورہا ہے یا انصاف کا خون، غیرموجودگی میں فردِجرم عائد کرنے کی کوئی نظیر نہیں ملتی،
لندن میں میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف نے سوال کیا کہ کیا احتساب اس طرح ہوتا ہے؟انہوں نے بتایا کہ لندن میں اپنی اہلیہ کے علاج کیلئے مقیم ہوں، کیا آپ لوگوں کو احتساب ہوتا نظر آتا ہے؟ امید ہے میرے ساتھ انصاف کیاجائے گا، 25اکتوبر کے بعد وطن واپسی کا ارادہ ہے، عدالتوں کا سامنا پہلے بھی کیا اب بھی کریں گے۔
مزید پڑھیں : نااہل وزیراعظم نوازشریف لندن روانہ
واضح رہے کہ نواز شریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کیلئے 5 اکتوبر کو لندن روانہ ہوئے تھے، ان کی ٹکٹ پرواپسی کی تاریخ چارجنوری دو ہزاراٹھارہ لکھی تھی۔