تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

سر سے پاؤں تک کرپشن میں ملوث شخص دوسروں پر الزامات لگا رہا ہے، نواز شریف

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ جو شخص خود سر سے پاؤں تک کرپشن میں ملوث ہے وہ دوسروں پر الزامات لگا رہا ہے۔

نواز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان پر کرپشن کے الزامات نہیں بلکہ ثابت شدہ کرپشن ہے، بچے بچے کی زبان پر توشہ خانہ چوری کے قصے ہیں، یہ ان پر الزامات لگا رہا ہے جنہیں برطانیہ کی عدالتوں سے بے گناہی کے ثبوت ملے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم کو ان سب چیزوں کو غور سے دیکھ کر سمجھنا چاہیے، ہم پر تو مفت میں ہی کیس بنتے رہے مفت میں جلا وطن کیا گیا، مجھ پر تو ہائی جیکنگ کا کیس بھی بنایا گیا، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر مجھے نااہل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ منتخب وزیر اعظم کو 10 ہزار ریال تنخواہ جو نہیں لی گئی اس پر نااہل کیا گیا، پاکستان کا آج یہ حال کر دیا ہے کہ غریب آدمی اپنے بچوں کا پیٹ تک نہیں پال سکتا، 2017 میں پاکستان تیزی سے بلندیوں کی طرف جا رہا تھا، اس وقت اشیا خورونوش کی قیمتیں کیا تھیں، آٹا دال کی قیمتیں کیا تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بجلی کتنی سستی تھی بلکہ بجلی آ رہی تھی، ہم وہ ہیں جنہوں نے بجلی کی قلت کو پورا کیا، ہم وہ ہیں جنہوں نے پاکستان کی معیشت کو دن دگنی رات چگنی ترقی دی، ہم وہ جنہوں نے پاکستان میں موٹرویز بنائیں۔

نواز شریف نے کہا کہ بجلی کے کارخانے لگائے، لوڈ شیڈنگ کو 3 سال میں ختم کر دیا، ہم وہ ہیں جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، ہر شعبے میں ہماری خدمات قوم کے سامنے ہیں، اب بھی کوئی نہ سمجھے تو پھر کیسے سمجھایا جائے، ایک منصوبے کا نام بتائیں جسکی بنیاد عمران خان نے رکھی ہو، ایک منصوبہ بتائیں جو یہ فخر سے کہہ سکیں ہم نے شروع کیا اور تکمیل تک پہنچایا۔

Comments

- Advertisement -